راولپنڈی کے تھانہ وارث خان کے علاقے سے سابق ڈی آئی جی پولیس چودہری عارف کا ڈرائیور پراسرار حالات میں اغوا کرلیا گیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ایک ہفتہ سے زاہد گزرنے کے باوجود سراغ نہ لگایا جاسکا۔
پولیس کی مطابق مغوی کے ماموں محمد اعظم نے بتایاکہ بھانجا محمد امین 8 ماہ سے سابق ڈی آئی جی پولیس چودھری عارف کے ساتھ بطور ڈرائیور ڈیوٹی کررھا ہے 22اپریل کو سابق ڈی آئی جی کو چھوڑنے ائیرپورٹ گیا۔
واپس آکر گاڑی لیاقت باغ کے سامنے نجی ہوٹل کے قریب کھڑی کرگیا بھانجا محمد امین گاڑی پارک کرنے بعد اسی وقت رکشے پر بیٹھ کر مری روڈ گیا جسکے بعد سے اسکا کچھ معلوم نہیں۔
بھانجے کا موبائل فون بھی بند ہے، تلاش کرنے پر بھی کچھ پتہ نہیں چلا، پولیس حکام کا کہنا تھا کہ سابق ڈی آئی جی کی ڈرائیور کے اغوا کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے تلاش میں مصروف ہیں۔