کراچی؛ سائٹ ایریا میں گودام میں لگنے والی آگ پر فائر برگیڈ کی 4 گاڑیوں نے قابو پالیا 

حکام کے مطابق واقعے میں کسی جانی نقصان نہیں ہوا



کراچی:

سائٹ ایریا کے علاقے غنی چورنگی کے قریب واقع گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، فائربریگیڈ حکام کے مطابق آگ بجھانے کے لیے چار گاڑیاں موقع پر پہنچیں اور شعلوں پر قابو پانے کی کوششیں کی گئیں۔

دوسری جانب ریسکیو 1122 سندھ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہارون آباد، سائٹ ایریا میں گودام میں آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول سے فائر اینڈ ریسکیو ٹیم، ایمبولینس اور فائر بریگیڈ ٹرک فوری طور پر جائے وقوعہ پر روانہ کیے گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق امدادی ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 30 منٹ کی جدو جہد کے بعد آگ پر قابو پالیا، جبکہ کولنگ کا عمل جاری ہے تاکہ دوبارہ آگ بھڑکنے سے بچا جا سکے۔ گودام میں الیکٹرکل اشیا موجود تھیں جو بڑی تعداد میں اتشذدگی کی نظر ہوگئیں۔

حکام کے مطابق واقعے میں کسی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم آگ لگنے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آسکی ہیں۔