کراچی:
شہر قائد میں شدید گرمی کے باعث درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ پر پہنچ گیا جبکہ کہ بھی موسم گرم و خشک ریکارڈ ہو سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں نمی کا تناسب 36 فیصد اور سمندری ہوائیں بحال ہیں۔
کراچی میں موجودہ گرمی کی لہر کے دوران ہیٹ ویو کا امکان نہیں ہے کیونکہ ہیٹ ویو کے دوران نمی کا تناسب 60 فیصد سے تجاوز کرنا اہم پہلو ہے۔
حالیہ گرمی کی لہر کے دوران نمی کا تناسب دن کے وقت 28 تا 30 فیصد رہنے کی توقع ہے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر و ترجمان محکمہ موسمیات انجم نذیر ضیغم کے مطابق دیہی سندھ کے مختلف اضلاع میں آج مزید ہیٹ ویو کی صورتحال برقرار رہ سکتی ہے۔
حیدرآباد میں شدید گرمی برقرار رہنے سے رجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، شدید گرمی کے باعث شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی معمول سے کم ہے۔