کراچی اورنگی ٹاؤن کے تین نوجوان حب ندی میں ڈوب کر جاں بحق

تینوں نوجوان اپنے دوستوں کے ہمراہ حب ندی سیر و تفریح کے لیے گئے تھے


دریائے ستلج میں پانی کے بھاؤ میں مسلسل اضافہ ، 70سالہ عنایت دریائے چناب،11سالہ بچہ راوی میں ڈوبے، امدادی کارروائیاں جاری فوٹو:فائل

کراچی:

حب ندی میں نہاتے ہوئے تین نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہوگئے، تینوں نوجوان اورنگی ٹاؤن کے رہائشی تھے۔

ایکسپریس کے مطابق حادثے کی اطلاع ملنے پر ایدھی فاؤنڈیشن کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور ایدھی فاؤںڈیشن کے عملے نے تینوں لاشیں نکال کر فوری طور پر حب سول اسپتال اور بعد ازاں سہراب گوٹھ ایدھی سرد خانے منتقل کردیں۔

ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت 18 سالہ ادیب ولد عامر،20 سالہ حذیفہ ولد عبدالحق اور حارث ولد حنیف کے نام سے ہوئی، تینوں نوجوان اورنگی ٹاؤں قصبہ  ڈھائی نمبر امام بارگاہ کے عقبی علاقے کے رہائشی تھے۔

ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق تینوں نوجوان اپنے دوستوں کے ہمراہ حب ندی سیروتفریح کے لیے گئے تھے اور یہ حادثہ پیش آگیا۔