کراچی:
شہر قائد میں گزشتہ روز کے مقابلے میں آج گرمی کی شدت کم ہے جبکہ آئندہ 3 روز کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39، بدھ کو 37 اور جمعرات کو 35 ڈگری رہنے کی توقع ہے۔
کراچی میں سمندری ہواؤں کے علاوہ مغربی سمت کی ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم، شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔