امریکا کی ریاست ورجینیا سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ ایتھلیٹ زیویئر ڈیلارڈ نے 24 گھنٹوں میں 12 ہزار 412 پل اَپس مکمل کر کے گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑنے کی زبردست کوشش کی۔
زیویئر ڈیلارڈ نے ہفتے کی صبح 10 بجے اس ریکارڈ کی مہم کا آغاز کیا اور اتوار کو اسی وقت اپنی یہ مسلسل 24 گھنٹوں کی محنت مکمل کی۔
موجودہ ریکارڈ(جو میکسیکو کے اینریکے زاپاتا نے جنوری میں 12 ہزار 345 پل اَپس کے ساتھ قائم کیا تھا) کو ڈیلارڈ نے اسے 67 پل اَپس کے فرق سے پیچھے چھوڑ دیا۔
ڈیلارڈ کے مطابق، اس نے تین سال پہلے اپنے ایک دوست سے بہتر کارکردگی دکھانے کے لیے پل اَپس پر سنجیدگی سے کام شروع کیا، جبکہ عالمی ریکارڈ کے لیے باقاعدہ تیاری دو سال قبل شروع کی۔
اب اس کارنامے کی تصدیق کے لیے تمام شواہد گنیز ورلڈ ریکارڈز کے پاس بھیجے جائیں گے، جس کے بعد ہی اسے باضابطہ طور پر ریکارڈ تسلیم کیا جائے گا۔