راولپنڈی؛ نامعلوم ملزمان شہری کو قتل کرکے لاش سڑک کنارے چھوڑ کر فرار

ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ کرکے شہری کو قتل کیا گیا ہے


ویب ڈیسک May 06, 2026

راولپنڈی:

تھانہ جاتلی کے علاقے چھونگل درکالی میں اندھے قتل کی واردات پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان 30 سالہ شخص کو قتل کرکے لاش سڑک کنارے چھوڑ کر فرار ہوگئی۔

مقتول کی شناخت درکالی کلاں کے رہائشی کشور عباس کے نام سے ہوئی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ کرکے شہری کو قتل کیا گیا ہے، تاہم واقعے کی تمام زاویوں پر تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

پولیس کی جانب سے شواہد اکٹھے کرکے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہے جبکہ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔