اسلام آباد:
سپریم کورٹ نے قتل کے ملزم سابق رکن اسمبلی میر شہریار خان شر کی ضمانت کنفرم کردی ۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق میر شہریار خان شر اور ان کے بیٹے جہانگیر خان شر کی ضمانت کنفرم کردی گئی ہے۔ ملزمان پر رکن سندھ اسمبلی جام مہتاب پر حملے کا الزام تھا ۔ اس واقعے میں ایک شخص قتل اور 2 افراد زخمی ہوئے تھے۔
وکیل فاروق نائیک نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ درخواست گزاروں کی شکایت کنندہ سے سیاسی مخالفت ہے ۔ ملزمان کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
جسٹس شاہد وحید نے ریمارکس دیے کہ حیران کن بات ہے کہ شکایت کنندہ کو خراش بھی نہیں آئی ۔ جسٹس مسرت ہلالی نے کہا کہ مقدمے کو سمجھنے کے لیے تفصیلات دیکھنا پڑتی ہیں ۔
واضح رہے کہ یہ مقدمہ ضلع گھوٹکی تحصیل اوباڑو میں درج کیا گیا تھا ۔