اہم سیاسی شخصیت کو اغوا کرنے کی کوشش، پولیس کی دوڑیں لگ گئیں

مختلف علاقوں کی سی سی ٹی وی فوٹیجز اور شواہد بھی جمع کیے جا رہے ہیں، پولیس


ویب ڈیسک May 07, 2026
فوٹو: فائل

راولپنڈی:

غلام سرور خان کے بیٹے اور سابق رکن صوبائی اسمبلی عمار صدیق کے مبینہ اغوا کی کوشش نے راولپنڈی اور اسلام آباد میں سنسنی پھیلا دی۔

پولیس کے مطابق عمار صدیق اپنے ڈرائیور کے ہمراہ سنگ جانی کے قریب سفر کر رہے تھے کہ اسی دوران مختلف گاڑیوں میں سوار نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی کو روک لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلح افراد ڈرائیور کو کچھ فاصلے پر چھوڑ کر عمار صدیق کو اپنے ساتھ لے گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی راولپنڈی اور اسلام آباد پولیس حرکت میں آگئی اور مختلف مقامات پر تلاش شروع کردی گئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق کچھ دیر بعد اطلاع موصول ہوئی کہ عمار صدیق بحفاظت اپنے گھر واپس پہنچ گئے ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی نوعیت، مبینہ اغوا میں ملوث افراد اور اس کے پس پردہ محرکات سے متعلق تحقیقات جاری ہیں جبکہ مختلف علاقوں کی سی سی ٹی وی فوٹیجز اور شواہد بھی جمع کیے جا رہے ہیں۔