کراچی میں موسم گرم و مرطوب، نمی کا تناسب بڑھنے سے گرمی زیادہ محسوس ہونے کا امکان

شہر میں آج اور اتوار کو پارہ 34 تا 36 جبکہ ہفتے کو 33 سے 35 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے


ویب ڈیسک May 08, 2026

کراچی:

کراچی میں موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان ہے جبکہ آئندہ 3 روز کے دوران موسم نسبتاً گرم و مرطوب رہ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق آج اور اتوار کو پارہ 34 تا 36 جبکہ ہفتے کو 33 سے 35 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 55 تا 65 فیصد ہونے کے سبب اصل درجہ حرارت سے زیادہ گرمی محسوس ہو سکتی ہے۔ سمندر کی جنوب مغربی ہواؤں علاوہ شہر میں مغربی سمت کی ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔

سندھ کے وسطی اور بالائی علاقے 11 مئی تک ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہیں گے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دادو، شہید بےنظیرآباد، گھوٹکی، خیرپور، نوشہرو فیروز، جیکب آباد، لاڑکانہ اور سکھر میں دن کے اوقات کے دوران پارہ 47 تا 49 ڈگری تک تجاوز کر سکتا ہے۔