دوحہ کے قریب کارگو جہاز پر پروجیکٹائل سے حملہ، آگ بھڑک اٹھی

ایک شخص کے زخمی ہونے کی رپورٹ بھی سامنے آئی ہے


ویب ڈیسک May 10, 2026

قطر کے دارالحکومت سے 23 میل دور ایک کارگو جہاز پر حملہ کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دوحہ کے شمال مشرق سے 23 میل دور ایک کارگو جہاز کو پروجیکٹائل سے نشانہ بنایا گیا۔

برطانوی میری ٹائم اتھارٹی کے مطابق حملے کے بعد ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی جس پر بعد میں قابو پا لیا گیا ہے۔

برطانوی میری ٹائم اتھارٹی نے بتایا کہ واقعے میں ایک شخص کے زخمی ہونے کی رپورٹ بھی سامنے آئی ہے۔