شاہ فیصل کالونی میں صرافہ بازارکی دکانوں میں نقب زنی کی واردات کے دوران ملزمان بھاری مالیت کے زیورات اورنقدی لوٹ کرفرارہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق شاہ فیصل کالونی نمبرایک میں روڈ پرقائم صرافہ بازارکی دکانوں میں نقب زنی کی واردات کے دوران ملزمان بھاری مالیت کے زیورات اورنقدی لوٹ کرفرارہوگئے۔
ملزمان آدھے گھنٹے تک دکانوں کی تلاشی لیتے رہے اورپولیس سوتی رہی ملزمان تین دکانوں کے تالے توڑکردکانوں میں داخل ہوئے۔
ہفتے کی صبح پیش آئی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی سامنے آگئیں فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ صبح ساڑھے پانچ بجے کے قریب آنے والے ملزمان چھ بجے تک دکانوں کی تلاشی لیتے رہے۔
ایک ملزم نے ہیلمٹ پہن رکھا تھاہیلمٹ پہنے ملزم کوایک دکان میں داخل ہوکر تلاشی لیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
ملزم کئی باردکان میں داخل ہوا اورتلاشی لے کرباہر نکلا،متاثرہ جیولری شاپ کے مالک کے مطابق ملزمان ان کی جیولری شاپ سے9لاکھ روپے مالیت کے سونے کے زیورات اورچاندی لوٹ کرفرارہوئے ملزمان ایک اورجیولری شاپ سمیت2 دکانوں کے تالے توڑے اورواردات انجام دی، انھوں نے بتایا کہ دکانوں نے واردات تھانے میں رپورٹ کرادی ہے تاہم مقدمہ درج نہیں کرایا۔
پولیس دیگر اداروں کے ساتھ ملکر واردات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کی کوشش کر رہی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کے حوالے سے علاقے کے چوکیداروں سے بھی پوچھ گچھ جاری ہے ۔ جلد اصل ملزمان تک پہنچ جائیں گے۔