راولپنڈی:  اٹلی میں ورک ویزا کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے ہتھیانے والا ملزم گرفتار

ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 693/26 مورخہ 30-09-2026 تھانہ راولپنڈی میں درج ہے۔


ویب ڈیسک October 08, 2026

ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل راولپنڈی نے کارروائی کرتے ہوئے  اٹلی ورک ویزا کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے ہتھیانے میں ملوث  ملزم راجہ وجاہت اقبال کو گرفتار کر لیا۔

ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 693/26 مورخہ 30-09-2026 تھانہ FIA AHTC راولپنڈی میں درج ہے۔

ملزم پر الزام ہے کہ اس نے مدعی کی بیٹی کو اٹلی کا ورک ویزا فراہم کرنے کا جھانسہ دے کر 27 لاکھ 50 ہزار روپے وصول کیے، تاہم بعد ازاں نہ ویزا فراہم کیا اور نہ ہی رقم واپس کی، جس سے مدعی کو مالی نقصان پہنچا۔

 گرفتاری تفتیشی افسر سب انسپکٹر ظفر اقبال کی سربراہی میں عمل میں لائی گئی، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے اور مقدمہ کے دیگر پہلوؤں کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

ایف آئی اے انسانی سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے،  شہزاد ندیم بخاری ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون نے کہا کہ شہری بیرونِ ملک ملازمت یا ویزا کے حصول کے لیے صرف قانونی اور مستند ذرائع سے رجوع کریں۔