لاہور:
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ جس نے بھی ریڈ لائن کراس کرنے کی کوشش کی اس کا غرور ہماری افواج نے خاک میں ملادیا۔
معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر واہگہ بارڈر پر منعقدہ تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ آج دنیا پاکستان کی صلاحیتوں کی متعرف ہے، پاکستان نے اپنی سفارتی پالیسی کے سبب تیسری جنگ عظیم رکوائی۔
انہوں نے کہا کہ ملکی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، پاکستان کے 25 کروڑ باشندے بنیان مرصوص ہیں، وطن کے شہدا کی ماؤں کو سلام پیش کرتی ہیں، ہمارے شہدا ہمارا فخر ہیں۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ معرکہ حق کو ایک سال مکمل ہونے پر پوری قوم کو مبارک باد پیش کرتی ہوں، ملکی امن اور سلامتی ہماری ریڈ لائن ہے، جس نے بھی ریڈ لائن کراس کرنے کی کوشش کی اس کا غرور ہماری افواج نے خاک میں ملادیا، فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ معرکہ حق میں ہماری افواج نے دشمن ملک بھارت کو عبرت ناک شکست دی اور اس کا غرور خان میں ملادیا۔