اپنے ہی فوجی اڈوں سے اسلحہ چرانے پر متعدد اسرائیلی فوجی گرفتار

چوری شدہ ہتھیار اسرائیلی فوجی اڈوں سے اسرائیل کے اندر نامعلوم گروپوں کو منتقل کیے جارہے تھے


ویب ڈیسک May 11, 2026

اسرائیلی حکام نے فوجی اڈوں سے ہتھیاروں کی چوری کے الزام میں دو فوجیوں سمیت متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

اسرائیلی چینل i24 نیوز کے مطابق یہ گرفتاریاں حالیہ ہفتوں میں کم از کم چار الگ الگ چوری کے واقعات کے نتیجے میں ہوئی ہیں۔

متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے جن میں دو فوجی بھی شامل ہیں تاہم اصل تعداد ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

نشریاتی ادارے کا کہنا تھا کہ چوری شدہ ہتھیار اسرائیلی فوجی اڈوں سے اسرائیل کے اندر نامعلوم گروپوں کو منتقل کیے جارہے تھے۔

واضح رہے کہ حالیہ برسوں میں فوج کو بارہا ایسے واقعات کا سامنا کرنا پڑا ہے جن میں فوجی تنصیبات کے اندر سے فوجی اہلکار اسلحہ چوری کرتے رہے ہیں اور/یا اسرائیلی گروپوں کو فراہم کرتے رہے ہیں۔