اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ بیت المقدس کے قصبے العیزاریہ میں فلسطینیوں کی 40 دکانیں مسمار کر دی ہیں اور تین کاروں کو بلڈوز کر دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس کے فلسطینی گورنریٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے قبل المشتل کے علاقے میں تقریباً 40 صنعتی اور تجارتی اداروں کو تباہ کر دیا ہے۔
گورنریٹ نے اس طرح کے حملوں کے جاری رہنے کے خلاف خبردار کیا ہے اور یہ نوٹ کیا کہ اس عمل کے دوران شہریوں پر گیس بم بھی برسائے گئے۔
مئی تک مسماری کو روکنے کے حکم کے باوجود اسرائیلی فورسز نے علاقے میں تمام تجارتی اداروں کو گھیرتے ہوئے مہم میں کاروباری اداروں کو نشانہ بنایا۔
عرب الجہلین ولیج کونسل کے سربراہ، داؤد الجلین نے اس واقعے کو فلسطینیوں کے معاشی ذرائع کا حقیقی قتل عام قرار دیا۔