اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کی 40 دکانیں مسمار کردیں

اس عمل کے دوران شہریوں پر گیس بم بھی برسائے گئے


ویب ڈیسک May 12, 2026

اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ بیت المقدس کے قصبے العیزاریہ میں فلسطینیوں کی 40 دکانیں مسمار کر دی ہیں اور تین کاروں کو بلڈوز کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس کے فلسطینی گورنریٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے قبل المشتل کے علاقے میں تقریباً 40 صنعتی اور تجارتی اداروں کو تباہ کر دیا ہے۔

گورنریٹ نے اس طرح کے حملوں کے جاری رہنے کے خلاف خبردار کیا ہے اور یہ نوٹ کیا کہ اس عمل کے دوران شہریوں پر گیس بم بھی برسائے گئے۔

مئی تک مسماری کو روکنے کے حکم کے باوجود اسرائیلی فورسز نے علاقے میں تمام تجارتی اداروں کو گھیرتے ہوئے مہم میں کاروباری اداروں کو نشانہ بنایا۔

عرب الجہلین ولیج کونسل کے سربراہ، داؤد الجلین نے اس واقعے کو فلسطینیوں کے معاشی ذرائع کا حقیقی قتل عام قرار دیا۔