ڈھاکا ٹیسٹ میں بنگلادیش نے پاکستان کو جیت کے لیے 268 رنز کا ہدف دے دیا۔
میرپور میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلادیش نے کھیل کے پانچویں روز اپنی دوسری اننگز 240 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کردی۔
بنگلادیش کی دوسری اننگز میں کپتان نجم الحسن شنتو 87 اور مومن الحق 56 رنز بناکر نمایاں رہے۔
پاکستان کی جانب سے حسن علی اور نعمان علی نے 3، 3، شاہین آفریدی نے 2 اور محمد عباس نے ایک وکٹ حاصل کی۔
نعمان علی نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی 100 وکٹیں بھی مکمل کیں۔
پاکستان کو جیت کے لیے 268 رنز کا ہدف درکار ہے اور تقریباً 70 اوورز سے زائد کا کھیل ابھی باقی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے ٹاس جیت کر بنگلادیش کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی۔
بنگلادیش نے پہلی اننگز میں 413 رنز بنائے جس کے جواب میں پاکستان ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 386 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔