لاہور کے مختلف علاقوں میں تیز بارش اور ژالہ باری، گرمی کا زور ٹوٹ گیا

بارش برسانے کا سسٹم کمزور ہے، بادل جلد کلیئر ہو جائیں گے، محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک May 13, 2026

لاہور میں اچانک کالے بادلوں سے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش اور ژالہ باری سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

مال روڈ، جیل روڈ اور گلبرگ کے علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش سے موسم خوش گوار ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش برسانے کا سسٹم کمزور ہے، بادل جلد کلیئر ہو جائیں گے اور دوبارہ گرمی کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔

ایم ڈی واسا کی ہدایت پر نکاس آب کے لیے آپریشنل اسٹاف کو فیلڈ میں رہنے کی ہدایات کر دی گئی۔