یہ ورزش ہائی بلڈ پریشر کو قابو کرنےمیں مؤثر ثابت ہو سکتی ہے!

تحقیق میں برازیل کے ماہرین نے ہائی بلڈ پریشر اور ورزش سے متعلق 31 مختلف مطالعات کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا


ویب ڈیسک May 14, 2026

ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ ہائی بلڈ پریشر کے شکار افراد اگر اپنی صحت بہتر کرنا چاہتے ہیں تو ان کے لیے ہائی اِنٹینسٹی اِنٹروَل ٹریننگ (ایچ آئی آئی ٹی) نہایت مؤثر ثابت ہو سکتی ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ پہلی بار یہ واضح شواہد سامنے آئے ہیں کہ ایچ آئی آئی ٹی اور مختلف ورزشوں پر مشتمل کمبائنڈ ٹریننگ دونوں ہی بلڈ پریشر کم کرنے میں مؤثر کردار ادا کرتی ہیں۔

تحقیق نے یہ بھی ثابت کیا کہ ایروبک ورزشیں (جیسے جاگنگ، سائیکلنگ اور تیراکی) ہائی بلڈ پریشر کو قابو میں رکھنے میں انتہائی فائدہ مند ہیں۔

ماہرین کے مطابق یہ نتائج اس حقیقت کو مزید تقویت بخشتے ہیں کہ ورزش، بلند فشارِ خون کو کنٹرول کرنے میں ’انتہائی اہم کردار‘ ادا کرتی ہے۔

برٹش جرنل آف اسپورٹس میڈیسن میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں برازیل کے ماہرین نے ہائی بلڈ پریشر اور ورزش سے متعلق 31 مختلف مطالعات کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا۔

ان مطالعات میں ہائی بلڈ پریشر میں مبتلا 1345 افراد شامل تھے۔