بلوچستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، وفاقی وزیر احسن اقبال

اسلام آباد میں بلوچستان سرمایہ کانفرنس کا انعقاد، چین کمپنیوں اور سرمایہ کاروں کی شرکت


ویب ڈیسک May 14, 2026
فوٹو: فائل

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سی پیک پاکستان کی ترقی کی راہیں کھول رہا ہے، بلوچستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ اور پاک چائنا اکنامک کونسل کے زیر اہتمام اسلام آباد میں بلوچستان انویسٹمنٹ کانفرنس 2026 کا انعقاد کیا گیا۔

اس کانفرنس میں چین کی بڑی کمپنیوں کے نمائندگان اور سرمایہ کاروں نے شرکت کی۔

وفاقی وزیر احسن اقبال کا بلوچستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع پر زور دیتے ہوئے کہا بلوچستان میں لائیو اسٹاک، معدنیات اورسولر انرجی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجودہیں۔

انہوں نے کہا کہ گوادر پورٹ کی گہرائی 4 ارب کی لاگت سے دوبارہ ڈریجنگ کی گئی، مستقبل میں گوادر پورٹ اہم تجارتی مرکز بنے گی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر بلوچستان کے طلباء کو مزید پانچ ہزارسکالرشپس دی جارہی ہیں۔ 

وزیراعلیٰ بلوچستان کے مشیر اور وائس چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ بلال خان کاکڑ نے کہا بلوچستان معدنیات، توانائی اور سیاحت کے شعبوں میں بے پناہ مواقع کا حامل ہے، حکومت بلوچستان سرمایہ کاروں کو ون ونڈو سہولت فراہم کر رہی ہے۔

سی ای او بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ قائم لاشاری نے کہا بزنس فیسیلیٹیشن سنٹر سرمایہ کاروں کو ایک چھت تلے تمام سہولیات فراہم کرے گا۔