فالس فلیگ کی مکروہ تاریخ رکھنے والی مودی حکومت کے گودی میڈیا کا پاکستان مخالف من گھڑت بیانیہ پھر بےنقاب ہوگیا۔
گودی میڈیا نے جالندھر میں ملٹری کیمپ کے باہر دھماکے کا الزام بغیر تحقیقات اور شواہد کے پاکستان پر دھر دیا۔ بھارت نے جالندھر دھماکے میں ایک نام نہاد ملزم کو گرفتار کرکے اس کا تعلق پاکستان سے جوڑ دیا۔
بھارتی میڈیا نے پاکستان کیخلاف گمراہ کن پروپیگنڈا کیا کہ جالندھر آئی ای ڈی دھماکہ پاکستان سے کال آنے پر ہوا ، گرفتار ملزم بھارتی پنجاب کا رہائشی ہے۔
گودی میڈیا نےمودی کی ایماء پر اندرونی خلفشار کو چھپانے کیلئے نام نہاد ملزم کا نام بھی شہزاد بھٹی بتایا۔
ماہرین کے مطابق بھارت میں جاری خانہ جنگی کی صورتحال کو چھپانے کیلئے مودی حکومت ہمیشہ الزام پاکستان پر دھر دیتی ہے۔ توانائی بحران ، مہنگائی اور دیگر مسائل سےتوجہ ہٹانے کیلئے فالس فلیگ آپریشن اور پاکستان پر الزام تراشی بی جے پی حکومت کا وطیرہ ہے۔