لاہور میں سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی، بارش کا کتنا امکان؟

لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ کیا گیا


ویب ڈیسک May 15, 2026

لاہور میں آج دن بھر سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی رہے گی جبکہ بادل برسانے والا سسٹم تقریباً شہر سے نکل گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں بارش کا امکان کم ہے جبکہ گرمی میں بتدریج اضافہ ہوگا۔

لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے موسم خشک اور گرم رہے گا، بارش کے امکانات نہیں ہیں۔