ٹرمپ کے بعد روسی صدر کا بھی چین کا دورہ کرنے کا فیصلہ

پیوٹن اور چینی صدر شی جن پنگ کی گزشتہ برسوں میں 40 سے زائد مرتبہ ملاقات ہوئی ہے


ویب ڈیسک May 15, 2026

ٹرمپ کے حالیہ چین کے دورے کے بعد روسی صدر ولادمیر پوٹن بھی چین کا دورہ کرنے والے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی صدر ولادمیر پوٹن بہت جلد چین کا دورہ کریں گے۔

روسی ایوان صدر کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا کہ اس دورے کی تیاریاں پہلے ہی مکمل ہو چکی ہیں۔

پیوٹن اور چینی صدر شی جن پنگ کی گزشتہ برسوں میں 40 سے زائد مرتبہ ملاقات ہوئی ہے جبکہ حال ہی میں ایک ملاقات گزشتہ ستمبر بیجنگ میں ہوئی تھی۔