عالمی امن کےلیے پاکستان کی مؤثر سفارتکاری،اسرائیل، بھارت کی منظم اورگمراہ کن پروپیگنڈا مہم بے نقاب 

اسرائیلی نواز ذرائع ابلاغ کا پاکستان کے بڑھتے ہوئے عالمی وسفارتی اثر ورسوخ کے باعث منظم، گمراہ کن اور من گھڑت پروپیگنڈاجاری ہے۔


ویب ڈیسک May 15, 2026

عالمی امن کیلئے پاکستان کی مؤثر سفارتکاری،اسرائیل اور بھارت کی منظم اورگمراہ کن پروپیگنڈا مہم بے نقاب ہوگئی جب کہ امریکہ ایران مذاکرات میں متحرک اورمؤثر سفارتی کردار کے بعد پاکستان مخالف گمراہ کن پروپیگنڈا میں مہم میں اضافہ ہوا۔

پاکستان کی عالمی امن  کیلئےکوشیش اورپاکستان مخالف پروپیگنڈا مہم میں تیزی محض اتفاق نہیں بلکہ اسرائیلی اور بھارتی لابی کی منظم حکمتِ عملی کا حصہ ہے، اسرائیلی نواز ذرائع ابلاغ کا پاکستان کے بڑھتے ہوئے عالمی وسفارتی اثر ورسوخ کے باعث منظم، گمراہ کن اور من گھڑت پروپیگنڈاجاری ہے۔

پاکستان مخالف گمراہ کن مہم کے پسِ پردہ اسرائیلی لابی، اسکے حامی بین الاقوامی میڈیا نیٹ ورکس اور بھارتی گٹھ جوڑ کارفرما ہیں، اسرائیل اور بھارت کے مفادات خطے میں کشیدگی، عدم استحکام اور  مشرق وسطی میں مسلسل جنگی ماحول سے وابستہ ہیں۔

بی بی سی، رائٹرز اور دیگر بین الاقوامی میڈیا پلیٹ فارمز بیک وقت پاکستان میں عدم استحکام اور دہشتگردی کے حوالے سے حقائق کے برعکس بیانیہ سازی میں مصروف  ہیں، نشریاتی ادارے سی بی ایس نے ایرانی طیاروں کی پاکستان میں موجودگی کامن گھڑت اورمنظم پروپیگنڈاکیا۔

سی بی ایس پیراماؤنٹ گلوبل کی ملکیت ہے،جو کہ ریلائنس نیٹ ورکس سے منسلک ہے جومکیش امبانی کی ملکیت ہے،افغانستان میں ری ہیبلٹیشن سنٹر پرحملےکی سراسرجھوٹی اورمن گھڑت خبرچلائی گئی جس کاحقیقت سےکوئی تعلق نہیں۔
 
عالمی ماہرین کاکہنا ہےکہ مربوط پراپیگنڈامہم جوئی کا مقصدپاکستان کی بڑھتی ہوئی سفارتی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی ایک مذموم کوشش ہے، بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کو صحافتی اقدار اورصحافتی اصولوں کی پاسداری کرتے ہوئے  پراپیگنڈا مہم کاحصہ نہیں بننا چاہئے۔

ماہرین نے کہا کہ اسرائیل اور بھارت کامنظم پروپیگنڈا عکاس ہے کہ یہ عالمی امن اور علاقائی استحکام  کیلئے  مسلسل اور سنگین خطرہ ہیں، پاکستان کی امن کیلئے مخلصانہ سفارتی کوششیں اسرائیل اور بھارت کو کھٹک رہی ہیں، کیونکہ ان کا گٹھ جوڑ انتہاپسندی، فاشسٹ نظریات اور عدم استحکام پر استوار ہے۔