ضلع خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل میں فائرنگ سے سی ٹی ڈی کانسٹیبل شہید

کانسٹیبل عاصم چھٹی پر اپنے گھر آئے ہوئے تھے جنہیں انکے گھر کے سامنے نامعلوم افراد نے فائرنگ کا نشانہ بنایا


ویب ڈیسک May 15, 2026

ضلع خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل میں فائرنگ سے سی ٹی ڈی کانسٹیبل شہید ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق کانسٹیبل عاصم ولد سید غواس قوم شینواری چھٹی پر اپنے گھر آئے ہوئے تھے جہاں اپنے گھر کے سامنے نامعلوم افراد نے انہیں فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ 

پولیس کے مطابق متعلقہ اداروں نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیے ہیں جبکہ ملزمان کی تلاش اور واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

شہید اہلکار کی نماز جنازہ ادا کردی گئی جس میں عزیز و اقارب اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔