وفاقی وزیر پارلیمانی امور وزیر ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل مینول کے تحت تمام سہولتیں میسر ہیں اور ملاقات کے مواقع بھی فراہم کیے جا رہے ہیں۔
قومی اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت اور علاج کی ذمہ داری حکومت کی ہے اور انہیں صحت کی تمام سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔
عدالت کی طرف سے مقرر کردہ فرینڈ آف دی کورٹ، سلیمان صفدر نے بھی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اور دی جانے والی سہولتوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔
وقفہ سوالات میں وزیر مملکت خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا بجٹ 716ارب روپے ہے جس سے ایک کروڑ سے زائد مستحق خاندانوں کی مالی معاونت کی جا رہی ہے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی پیر کی شام پانچ بجے تک ملتوی ہو گئی۔