گورنر سندھ کا امدادی مشن پر جانیوالے سعد ایدھی کی اسرائیل میں گرفتاری پر تشویش کا اظہار

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ انسانیت کی خدمت کرنے والوں کو روکنا عالمی انسانی اقدار اور قوانین کے خلاف ہے



گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے امدادی مشن پر جانے والے سعد ایدھی کی اسرائیل میں گرفتاری پر شدید تشویش کا اظہار کیا یے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ انسانیت کی خدمت کرنے والوں کو روکنا عالمی انسانی اقدار اور قوانین کے خلاف ہے۔سعد ایدھی اور ان کے ساتھی مظلوم فلسطینی عوام کے لئے خوراک، ادویات اور امدادی سامان لے کر جا رہے تھے۔

فلاحی رضاکاروں کی گرفتاری انسان دوستی کے جذبے کو دبانے کی ناکام کوشش ہے۔عالمی برادری فوری نوٹس لے اور امدادی کارکنوں کی محفوظ رہائی یقینی بنائے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم انسانیت کی خدمت کرنے والے ہر فرد کے ساتھ کھڑی ہے۔

 گورنر سندھ نے کہا کہ فلسطینی عوام کی مدد کے لئے اٹھنے والی ہر آواز انسانیت کی آواز ہے۔سید محمد نہال ہاشمی  نے کہا کہ ایدھی خاندان نے ہمیشہ مذہب، رنگ اور نسل سے بالاتر ہو کر انسانیت کی خدمت کی ہے۔ انسانیت کی خدمت کا سفر رکاوٹوں سے نہیں رکتا، یہ جذبہ مزید مضبوط ہو کر ابھرتا ہے۔