منشیات فروش انمول عرف پنکی کو جوڈیشل کمپلیکس میں پیش کرنے کی اجازت مل گئی

عدالتی احکامات کے بعد جوڈیشل کمپلیکس میں صحافیوں کا داخلہ بھی بند کر دیا گیا


ویب ڈیسک May 19, 2026

کراچی:

ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت نے ملزمہ انمول کو جوڈیشل کمپلیکس میں پیش کرنے کی اجازت دے دی۔

تفتیشی افسران نے ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت سے اجازت طلب کی تھی۔ ملزمہ کو جوڈیشل مجسٹریٹ جوڈیشل کمپلیکس میں پیش کرنے کا حکم دے دیا گیا۔

جوڈیشل کمپلیکس میں صحافیوں کا داخلہ بند کر دیا گیا۔ سیکیورٹی اہلکار نے بتایا کہ ہمیں ہدایت کی گئی ہے کہ کوئی صحافی کمپلیکس میں داخل نہ ہو۔

پولیس کے مطابق ملزمہ کو مقدمات میں ریمانڈ کے حصول کے لیے پیش کرنا ہے، ملزمہ کو سٹی کورٹ میں پیش کرنا سیکیورٹی خدشہ ہے۔

پولیس نے استدعا کی کہ ملزمہ کو جیل کمپلیکس میں پیش کرنی کی اجازت دی جائے۔

دوسری جانب، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی میں منشیات فروش انمول عرف پنکی کے سہولت کاروں کی عدالتی تحویل چیلنج کر دی گئی۔

پولیس کی جانب جیل کسٹڈی کے خلاف نظر ثانی درخواست داخل کی گئی۔

عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ملزمان کو جوڈیشیل مجسٹریٹ جنوبی 12 میں آج پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

ملزمان ذیشان الرحمان اور سہیل الرحمان کو عدالتی تحویل میں جیل بھیجنے کا حکم ہوا تھا، دونوں ملزمان سگے بھائی ہیں۔