گجرانوالہ:
تھانہ صدر کے علاقہ کوٹ باقر میں پیش آنے والے واقعہ میں بیوی نے آشنا کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کر دیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دیں۔
پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ صدر گوجرانوالہ کے علاقے کوٹ باقر میں پیش آیا، جہاں مقتول منیر احمد کو مبینہ طور پر پھندا دے کر قتل کیا گیا۔
ایف آئی آر کے مطابق مقتول کی اہلیہ ساجدہ کے ندیم نامی شخص کے ساتھ مبینہ تعلقات تھے تاہم مقتول کو شک ہوگیا تھا اور جب مقتول منیر احمد کو اس معاملے کا علم ہوا تو اس نے دونوں کو روکنے کی کوشش کی۔
غلط کاری سے رولکنے پر ساجدہ نے اپنے آشنا ندیم کے ساتھ ملکر اپنے شوہر منیر کو پھندا دیکر قتل کر دیا جس کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
واقعے کا مقدمہ مقتول کے بھائی عنایت اللہ کی مدعیت میں درج کرلیا گیا جبکہ دونوں ملزمان فرار ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔