نیویارک ریلی میں ٹرمپ کے خلاف نعرے، تقریر کے دوران ہلچل  مچ گئی

ٹرمپ کی تقریر کے دوران متعدد افراد نے شور شرابا کرتے ہوئے “ٹرمپ کو یہاں سے نکال دو” جیسے نعرے لگائے


ویب ڈیسک May 23, 2026

نیویارک شہر میں ایک ریلی سے خطاب کے دوران صدر ٹرمپ کو شدید مخالفت کا سامنا کرنا پڑا جہاں شرکا کی جانب سے ان کے خلاف نعرے لگائے گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ کی تقریر کے دوران متعدد افراد نے شور شرابا کرتے ہوئے “ٹرمپ کو یہاں سے نکال دو” جیسے نعرے لگائے جس سے ماحول کچھ دیر کے لیے کشیدہ ہوگیا۔

صورتحال پر ردعمل دیتے ہوئے صدر ٹرمپ نے برہمی کا اظہار کیا اور مداخلت کرنے والے افراد کو مخاطب کرتے ہوئے سخت جملے کہے۔نعرہ بازی کے دوران صدر ٹرمپ چڑ گئے اور کہا کہ جاؤ گھر میں اپنی ماں کے پاس جاؤ۔ پھر کسی کو حکم دیا کہ تقریر کےدوران مداخلت کرنیوالے اس شخص کو گھر میں اس کی ممی کے پاس لے جاؤ۔

 بعد ازاں انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ اس  شخص کی والدہ بھی یہ سب کچھ ٹی وی پر دیکھ رہی ہوں گی۔

اسی ریلی کے دوران صدر ٹرمپ نے اپنی ایک علمی آزمائش کا قصہ بھی سنایا جس میں ان کے مطابق انہیں پیچیدہ ریاضیاتی سوالات دیے گئے تھے جن کے وہ درست جواب دینے میں کامیاب رہے۔

ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ان کی کارکردگی پر متعلقہ ڈاکٹر نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ گزشتہ 20 برسوں میں ایسا درست جواب کم ہی دیکھا گیا ہے۔

ریلی کے دوران کشیدہ اور طنزیہ لمحات نے تقریب کو خاصا غیر معمولی بنا دیا۔