مجھے ظالم یا دکٹیٹر کہہ لو برداشت کرلوں گا لیکن بیوقوف نہ بولو، ٹرمپ

میں نے ڈاکٹر سے پوچھا کہ ایسے میں میں کیا کروں، امریکی صدر


ویب ڈیسک May 23, 2026

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ ظالم اور آمر کہلائے جانے کو برداشت کر سکتے ہیں تاہم انہیں بیوقوف نہ کہا جائے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 79 سالہ امریکی صدر نے ایک ریلی میں اپنے حامیوں کو بتایا کہ میں توہین سے اس قدر نفرت کرتا ہوں کہ میں انہیں غلط ثابت کرنے کے لیے ڈاکٹر کے پاس ذہنی امتحان سے بھی گزرا۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میں نے ڈاکٹر سے کہا کہ ڈاکٹر! مجھے ایک شاندار ظالم ڈکٹیٹر کہہ دیا جائے مجھے کوئی اعتراض نہیں ہوگا، لیکن میں نہیں چاہتا کہ لوگ مجھے بیوقوف بولیں۔

ٹرمپ نے مزید بتایا کہ میں نے ڈاکٹر سے پوچھا کہ ایسے میں میں کیا کروں۔ کیا کوئی ٹیسٹ ہے جو میں لے سکتا ہوں؟' جس پر ڈاکٹر نے کہا کہ آپ علمی امتحان سے گزریں۔ میں نے پوچھا کتنے صدور یہ امتحان لے چکے ہیں جس پر ڈاکٹر نے کہا کہ کوئی بھی نہیں۔