کوئٹہ ٹرین دھماکے میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانا ضروری ہے، یو این سیکریٹری جنرل

دہشتگردی کسی بھی شکل یا صورت میں قابل قبول نہیں، ترجمان انتونیو گوتریس


ویب ڈیسک May 26, 2026
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا اسرائیل کو فلسطینی قیدیوں کے خلاف جنسی تشدد پر سخت تنبیہ

نیویارک:

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں ٹرین کو نشانہ بنانے والے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے دہشتگردی کی سنگین کارروائی قرار دیا ہے۔

سیکریٹری جنرل کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اس افسوسناک واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔

اقوام متحدہ نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

بیان میں کہا گیا کہ دہشتگردی کسی بھی شکل یا صورت میں قابل قبول نہیں اور ایسے حملوں میں ملوث عناصر کو بے نقاب کر کے قانون کے کٹہرے میں لانا ضروری ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اس موقع پر پاکستان کے عوام اور حکومت کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں میں اس کے ساتھ کھڑی ہے۔