حالیہ صورتحال میں اصل محاذ اب معاشی جنگ ہے، ایرانی صدر مسعود پزشکیان

دمشن کی توجہ اب ایران کو معاشی طور پر نقصان پہنچانے پر مرکوز ہے، ایرانی صدر


ویب ڈیسک May 27, 2026

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں اصل جنگ کا میدان معیشت بن چکا ہے اور ملک کو بیرونی دباؤ کا مقابلہ کرنے کے لیے اقتصادی بنیادوں کو مزید مضبوط بنانا ہوگا۔

ایرانی نیم سرکاری خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق صدر پزشکیان نے تہران چیمبر آف کامرس کے اراکین سے ملاقات کے دوران نجی شعبے کے کردار پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جتنا نجی شعبہ مضبوط، متحرک اور فعال ہوگا، اتنی ہی ایران کی معاشی بنیاد مستحکم ہوگی اور بیرونی خطرات کے مقابلے میں قومی طاقت میں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل جنگ کے فوجی محاذ پر اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں اور اب ان کی توجہ ایران کو معاشی طور پر نقصان پہنچانے پر مرکوز ہے۔

صدر پزشکیان کے مطابق دشمن اب ایران کی معاشی مزاحمت کو کمزور کرنے اور عوام کے روزگار و معمولاتِ زندگی کو متاثر کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔