پشاور:
عید کے روز اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بناتے ہوئے حکام نے بھاری مقدار میں منشیات پکڑ لی۔
ترجمان کے مطابق محکمہ ایکسائز نے منشیات کے خلاف اہم کارروائی کرتے ہوئے 72 کلو چرس اور 5 کلو آئس برآمد کرلی۔ عید کے روز چارسدہ روڈ ناگمان کے قریب کی گئی اس کارروائی میں منشیات اسمگلنگ کی بڑی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا۔
ایکسائز بیورو آف انٹیلیجنس کی کارروائی کے دوران ایک گاڑی سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی گئی۔ کارروائی پراونشل انچارج عاکف نواز خان کی نگرانی میں ای آئی بی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر انجام دی۔
محکمہ ایکسائز کے مطابق واقعے کا مقدمہ تھانہ ایکسائز پشاور ریجن میں درج کرلیا گیا ہے اور مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ انسدادِ منشیات کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں۔