گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے مکہ المکرمہ کے گرینڈ پیلس میں سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران گورنر سندھ نے سعودی قیادت کی پاکستانی عوام سے محبت، حجاج کرام کے لیے مثالی انتظامات اور سعودی عرب کی روایتی مہمان نوازی کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت کی جانب سے عازمینِ حج کو فراہم کی جانے والی سہولیات قابلِ تحسین ہیں۔
سید محمد نہال ہاشمی نے خادم الحرمین الشریفین اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی قیادت کو عالمِ اسلام کے لیے باعثِ فخر قرار دیتے ہوئے ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔