پشاور:
خیبرپختونخوا کے اضلاع لوئر دیر اور دیر بالا میں پیش آنے والے مختلف ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ 9 افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق لوئر دیر کے علاقے منڈہ، ملالہ میں موٹر سائیکلوں اور ایک گاڑی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دو نوجوان جاں بحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ جاں بحق اور زخمی افراد کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
دوسری جانب دیر بالا کے علاقے قلہ گنوڑی میں ایک ڈاٹسن گاڑی گہری کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت دو افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 7 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس اور ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ مختلف حادثات کی تحقیقات جاری ہیں۔