پاکپتن؛ 13 سالہ بچی کو پڑوسی نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

بچی ہمسایہ کے گھر پودینہ لینے گئی جہاں ملزم نے ڈرا دھمکا کر بچی کے ساتھ زیادتی کی


ویب ڈیسک May 29, 2026

پاکپتن کے تحصیل عارف والا کے گاؤں 131 ای بی میں 13 سالہ بچی کے ساتھ پڑوسی نے زیادتی کر ڈالی۔

تفصیلات کے مطابق 13 سالہ بچی ہمسایہ کے گھر پودینہ لینے گئی جہاں ملزم نے ڈرا دھمکا کر بچی کے ساتھ زیادتی کی۔

ملزم کے گھر والوں نے پولیس میں مقدمہ درج کروانے کی رنجش پر اسلحہ اور ڈنڈوں سے متاثرہ بچی کے گھر پر حملہ بھی کیا۔

ڈی پی او پاکپتن جاوید اقبال چدڑ نے نوٹس لیا جس پر تھانہ احمد یار پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس نے بچی کے میڈیکل کے بعد ملزم کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا اور مزید تفتیش جاری ہے۔