حب؛ تیز رفتار موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں، 3دوست جاں بحق

لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کروا دیا، پولیس


ویب ڈیسک May 29, 2026
فائل فوٹو

بلوچستان کے علاقے وندر میں ناکہ کھارڑی ایریا میں تیز رفتار تین موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے باعث 3 دوست موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق حادثے کے نتیجے میں تین تین افراد زخمی بھی ہوئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کروا دیا جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔