لاہور: نوجوان لڑکی کا تشدد کے بعد قتل، ہاتھ پاؤں باندھ کر لاش نالے میں پھینک دی گئی

لاہور کے تھانہ شاہدرہ ٹاؤن کی حدود میں ایک نوجوان لڑکی کی تشدد شدہ لاش برآمد ہوئی ہے


ویب ڈیسک June 04, 2026

لاہور کے تھانہ شاہدرہ ٹاؤن کی حدود میں ایک نوجوان لڑکی کی تشدد شدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق لاش برکت ٹاؤن کے کندے نالے سے ملی، جس کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق مقتولہ کی عمر تقریباً 20 سے 21 سال کے درمیان ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتولہ کے ہاتھ پاؤں باندھ کر لاش نالے میں پھینکی گئی، پولیس نے مقتولہ کی شناخت کا عمل شروع کر دیا ہے اور کہا ہے کہ تحقیقات کے بعد حقائق سامنے آئیں گے۔