افغانستان میں دہشتگرد تنظیموں کی موجودگی اور کارروائیوں میں اضافہ

افغانستان میں تقریباً 18 سے 23 ہزار دہشتگرد موجود ہیں


ویب ڈیسک June 05, 2026

افغانستان میں دہشتگردوں کی موجودگی اندرونی مسئلہ نہیں بلکہ پورے خطےکےامن کیلئے خطرہ بن چکی ہے۔

عالمی تنظیم کولیکٹوسیکیورٹی ٹریٹی آرگنائزیشن(سی ایس ٹی او)نےافغانستان کی صورتحال پرتشویش کااظہارکردیا۔

سیکریٹری جنرل کولیکٹوسیکیورٹی ٹریٹی آرگنائزیشن تالاتبیک ماسادیکوف نے کہا کہ افغانستان میں بدامنی اورعالمی دہشتگرد تنظیموں کی کارروائیاں مسلسل بڑھ رہی ہیں۔

افغانستان میں موجوددہشتگرد گروہوں کی سرگرمیوں سے یورپ اورایشیاکےامن کوخطرہ ہے۔ افغان جریدہ افغانستان انٹرنیشنل کے مطابق سی ایس ٹی اوکےچیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف بھی افغانستان میں عالمی دہشتگرد گروہوں کی موجودگی سےخبردار کرچکےہیں۔

آندرےسیرڈیُکوف کےمطابق دہشتگردگروہوں کی موجودگی پڑوسی ممالک میں دہشتگردی کوبڑھارہی ہے۔

روسی سیکیورٹی کونسل کےسیکریٹری نےبھی کہاتھا کہ افغانستان میں تقریباً 18 سے 23 ہزار دہشتگرد موجود ہیں۔