کم جونگ ان کی دعوت پر چینی صدر کا اگلے ہفتے شمالی کوریا کے دورہ کا فیصلہ

چینی صدر نے آخری بار 20-21 جون 2019 کو پیانگ یانگ کا دورہ کیا تھا


ویب ڈیسک June 05, 2026

چینی صدر شی جن پنگ اگلے ہفتے شمالی کوریا کا سرکاری دورہ کریں گے جو کہ 2019 کے بعد سے یہ اُن کا پہلا دورہ ہوگا۔

شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا پیانگ یانگ کے مطابق یہ ایک نادر دورہ ہوگا جو ممکنہ طور پر دونوں ممالک کے تعلقات کو مضبوط بنانے کی کوششوں کو اجاگر کرے گا۔

کورین سنٹرل نیوز ایجنسی (کے سی این اے) نے تفصیلات فراہم کیے بغیر اطلاع دی ہے کہ شی جن پنگ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کی دعوت پر پیر اور منگل کو دورہ کریں گے۔

دوسری جانب چینی میڈیا کے مطابق حکمران جماعت کی مرکزی کمیٹی کے بین الاقوامی شعبے کے ترجمان نے بھی اس دورے کی تصدیق کی۔

واضح رہے کہ یہ تقریباً سات سالوں میں شی جن پنگ کا شمالی کوریا کا پہلا دورہ ہوگا۔ چینی صدر نے آخری بار 20-21 جون 2019 کو پیانگ یانگ کا دورہ کیا تھا۔