آیت اللہ خامنہ ای کے دفتر پر حملے کے وقت میں بھی وہاں موجود تھا اور ملبے سے باہر نکلا، عباس عراقچی

روسی میڈیا کے مطابق اسرائیل کے 50 لڑاکا طیاروں نے آیت اللہ خامنہ ای کے دفتر کو نشانہ بنایا تھا


ویب ڈیسک June 05, 2026

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے دعویٰ کیا ہے کہ میں حملے کے وقت آیت اللہ خامنہ ای کے دفتر میں موجود تھا اور ملبے سے باہر نکلا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے امریکا اور ایران کے تعلقات پر بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی سپریم لیڈر اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ملاقات فی الحال حقیقت پسندانہ نہیں لگتی کیونکہ امریکی صدر ٹرمپ حقیقی دنیا میں نہیں رہ رہے۔

عباس عراقچی نے خطے میں ایران اور سعودی عرب کے تعلقات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب خطے کا بڑا ملک اور اہم کھلاڑی ہے، ایران اور سعودی عرب مل کرخطے میں امن، استحکام اور ترقی لا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران ہمیشہ سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا آیا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون پورے خطے کے مفاد میں ہے۔

دوسری جانب روسی میڈیا کی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسرائیل کے 50 لڑاکا طیاروں نے آیت اللہ خامنہ ای کے دفتر کو نشانہ بنایا تھا، تاہم اس حوالے سے آزاد ذرائع سے تصدیق سامنے نہیں آئی۔