مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے نومولود فلسطینی بچہ شہید

واقعہ اس وقت پیش آیا جب فہد عبدالعزیز وسطی ہیبرون میں تل رومیدہ محلے میں اپنی والدہ کے گھر جا رہے تھے


ویب ڈیسک June 06, 2026

جنوبی مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے تل رومیدا میں اسرائیلی فوج کی جانب سے گاڑی پر فائرنگ سے ایک نومولود بچہ ہلاک اور اس کے والدین زخمی ہو گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوج نے 7 ماہ کے سام ابو ہیکل کو شہید کر دیا جبکہ اس کے والدین زخمی ہوگئے۔ والد فہد عبدالعزیز ابو ہیکل جو بیت اللحم یونیورسٹی کے لیکچرر ہیں، بیت لحم میں اپنی بیوی اور بیٹے کے ساتھ رہتے تھے۔

فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب فہد عبدالعزیز وسطی ہیبرون میں تل رومیدہ محلے میں اپنی والدہ کے گھر جا رہے تھے۔

اسرائیلی فوجیوں نے براہ راست فائرنگ کی جس سے والد کے ہاتھ میں زخم آئے۔ ان کی اہلیہ بھی اسی گولی سے زخمی ہوئیں اور ان کے شیر خوار بیٹے کے جبڑے کو چھید دیا جس سے وہ شہید ہوگیا۔