پوٹن نے زیلنسکی کی براہ راست ملاقات کی پیشکش کو بدتمیزی قرار دے دیا

کیا یہ ذاتی ملاقاتوں اور بات چیت کے لیے حالات پیدا کرنے کا طریقہ ہے، پوٹن


ویب ڈیسک June 06, 2026

روسی صدر ولادمیر پوٹن نے یوکرینی صدر زیلنسکی کی طرف سے براہ راست ملاقات کی تجویز کو مسترد کردیا ہے اور کہا ہے کہ یہ بدتمیزی ہے اور اس میں "کوئی فائدہ نہیں"۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 2022 میں یوکرین جنگ شروع ہونے کے بعد سے یوکرینی صدر کا یہ پہلا عوامی پیغام براہ راست پوٹن کے نام بھیجا گیا ہے۔

سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم میں خطاب کرتے ہوئے پوٹن نے زیلنسکی کے کھلے خط کو میٹنگ کی تجویز کو "بدتمیزی" قرار دیا۔

پوٹن کا کہنا تھا کہ کیا یہ ذاتی ملاقاتوں اور بات چیت کے لیے حالات پیدا کرنے کا طریقہ ہے، یا ایسا ماحول بنانے کی کوشش ہے جس سے کوئی بھی ذاتی ملاقات ناممکن ہو؟۔ میرے خیال میں یہ بعد والی بات ہے۔

پوٹن نے مزید کہا کہ ایک روسی تاجر نے گزشتہ ماہ یوکرین کے دارالحکومت کیف کا سفر کیا تھا جہاں زیلنسکی نے انہیں مجھ سے ذاتی ملاقات کا پیغام دیا۔