لاہور:
ماڈل ٹاؤن پولیس نے 2 بچوں سے چھیڑ خانی اور بدفعلی کی کوشش میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی کے مطابق 14 سالہ فضل ماڈل ٹاؤن بلاک اے میں گھر سے سیر کیلئے نکلا تھا، ملزمان نے باہم مل کر درختوں کی آڑ میں بچے سے چھڑ خانی اور بدفعلی کی کوشش کی۔
دوسرے واقعے میں 15 سالہ عدنان نجی ہوٹل سے روٹیاں لینے گیا تھا جس کے ہوٹل مالک نے ورغلا کر چھڑ چھاڑ کی اور بدفعلی کرنے کی کوشش کی۔
ملزمان میں سلیم، طیب اور عبدالرحمن شامل ہیں جنہیں ماڈل ٹاؤن پولیس نے ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے گرفتار کیا، ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔