گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات 2026 کے لیے پولنگ اسٹیشنز کی کیٹیگریز کی تفصیلات سامنے آ گئیں

دیامر میں سیکیورٹی کے حوالے سے سب سے زیادہ 119 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے،


ویب ڈیسک June 06, 2026

گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات 2026 کے لیے پولنگ اسٹیشنز کی کیٹیگریز کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق مجموعی طور پر 1391 پولنگ اسٹیشنز میں سے 551 کو انتہائی حساس، 349 کو حساس جبکہ 488 کو نارمل کیٹیگری میں رکھا گیا ہے۔ الیکشن کے دوران پولنگ اسٹیشنز کی درجہ بندی کے مطابق سیکیورٹی انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔

گلگت میں قائم 253 پولنگ اسٹیشنز میں سے 154 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے، جبکہ 48 حساس اور 51 نارمل کیٹیگری میں شامل ہیں، غذر کے 207 پولنگ اسٹیشنز میں سے 69 انتہائی حساس، 52 حساس اور 83 نارمل کیٹیگری کے ہیں۔

نگر میں 85 پولنگ اسٹیشنز میں سے 18 انتہائی حساس، 39 حساس اور 28 نارمل کیٹیگری میں شامل ہیں، جبکہ ہنزہ کے 88 پولنگ اسٹیشنز میں سے 24 انتہائی حساس، 31 حساس اور 33 نارمل قرار دیے گئے ہیں۔

سکردو کے 208 پولنگ اسٹیشنز میں سے 69 انتہائی حساس، 51 حساس اور 88 نارمل کیٹیگری میں شامل ہیں۔ شگر میں 71 پولنگ اسٹیشنز میں سے 17 انتہائی حساس، 23 حساس اور 31 نارمل کیٹیگری کے ہیں۔

کھرمنگ کے 43 پولنگ اسٹیشنز میں سے 21 انتہائی حساس، 10 حساس اور 12 نارمل قرار دیے گئے ہیں، جبکہ گانچھے کے 154 پولنگ اسٹیشنز میں 26 انتہائی حساس، 39 حساس اور 89 نارمل کیٹیگری کے پولنگ اسٹیشن شامل ہیں۔

استور کے 108 پولنگ اسٹیشنز میں سے 34 انتہائی حساس، 34 حساس جبکہ 40 نارمل کیٹیگری میں شامل ہیں۔

دیامر میں سیکیورٹی کے حوالے سے سب سے زیادہ 119 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے، جبکہ 22 پولنگ اسٹیشن حساس اور 33 نارمل کیٹیگری میں شامل ہیں۔