بھارتی ریاست منی پورمیں حالات مزید خراب، قابض بھارتی فوج اورعوام آمنے سامنے

سیکیورٹی اہلکاروں نےہوائی فائرنگ کی اورمظاہرین پرلاٹھی چارج کیا


ویب ڈیسک June 09, 2026

مودی حکومت کی نااہلی اور بھارتی فوج کی موجودگی کے باعث منی پورمیں حالات ہرگزرتے دن کیساتھ خراب ہورہےہیں۔

بھارت کے اپنے جریدہ "انڈیا ٹوڈے" نے منی پورمیں بھارتی سیکیورٹی فورسز کےمظالم کوبے نقاب کردیا۔

منی پورمیں بھارتی فوج کی نئی چوکی کیخلاف احتجاج،آسام رائفلزکی فائرنگ سے خواتین سمیت 4مظاہرین زخمی ہوگئے۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق آسام رائفلز کی اس پرتشدد کارروائی کے بعدضلع اوکھرول میں  حالات مزید خراب ہوگئے۔ مقامی افراد کے مطابق آسام رائفلز نے انتظامیہ کواعتماد میں لیے بغیرنئی چوکی قائم کرنے کی کوشش کی۔

انڈیاٹوڈے کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں نےہوائی فائرنگ کی اورمظاہرین پرلاٹھی چارج کیا۔ مظاہرے میں شریک افراد نے آسام رائفلز کی چوکی کو فوری طور پر ہٹانے کا مطالبہ  کردیا۔