سال 2026 میں پاکستان کے سرمایہ کاری، برآمدات اور مالیاتی شعبوں میں نمایاں استحکام دیکھنے میں آیا ہے۔
مارچ 2026 میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 163 فیصد اضافہ ہوا جبکہ سرمایہ کاری 1.35 ارب ڈالر تک پہنچ گئی، ترسیلات زر بڑھ کر 35.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں جبکہ سال کے اختتام تک 41 ارب ڈالر تک کا اضافہ متوقع ہے، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے سرمایہ کاری کا حجم ریکارڈ 12.8 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔
گوگل، آرامکو، بی وائی ڈی، ویون، اے ڈی پورٹس، مشرق بینک اور ترکش پیٹرولیم سمیت بڑی عالمی کمپنیوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے اعلانات کیے، پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 5 لاکھ 45 ہزار نئے سرمایہ کار شامل ہوئے جبکہ 9 نئی کمپنیاں بھی مارکیٹ کا حصہ بنیں
حکومتی اقدامات اور مؤثر معاشی منصوبہ بندی نے معاشی استحکام اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا۔