پنجاب کے ضلع گجرانوالہ میں زمیندار نے فائرنگ کر کے بیٹی، داماد اور ملازم کو قتل کردیا۔
رپورٹ کے مطابق گجرانوالہ نے بتایا کہ یہ واقعہ گوجرانوالہ کے علاقے منڈیالہ وڑائچ میں پیش آیا جہاں زمیندار نے اپنی ہی بیٹی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم کی بیٹی نے 3 ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی جس پر ملزم نے فائرنگ کر کے بیٹی اور داماد کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے بیٹی اور داماد کا قتل چھپانے کے لیے ملازم کو بھی قتل کردیا۔